Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
    • کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
    • بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
    • پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
    • ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
    • چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
    • سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
    • اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
    • ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
    • سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
    • یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
    • انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
    • خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
    • ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
    • عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
    • مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
    • رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
    • سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
    • ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی (آئی این پی )دہلی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے ایک ونگ کمانڈر کو مبینہ طور پر غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی سے جڑے ایک جاسوس کو انتہائی حساس فوجی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے یہ معلومات مبینہ طور پر عریاں تصاویر کے بدلے شیئر کیں، جس سے ملک کی دفاعی تیاریوں اور قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق ملزم نے رواں برس 12 جنوری سے یکم اپریل کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے ایک غیر ملکی ایجنسی کے ایجنٹ سے رابطہ رکھا، جس نے خود کو خاتون ظاہر کیا۔اس دوران بھارتی فضائیہ کے اس مبینہ افسر نے کلاسیفائیڈ فوجی معلومات شیئر کیں۔یکم اپریل کو ملزم کو اس وقت روکا گیا جب وہ اپنے دفتر میں اسمارٹ فون لے کر جا رہا تھا۔پولیس کا دعوی ہے کہ غیر ملکی ایجنٹ نے ونگ کمانڈر کو ایک عریاں تصویر بھیجی، جس کے جواب میں ملزم نے بھارتی فضائیہ کے خفیہ جنگی منصوبے کا ایک صفحہ شیئر کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے یہ طے کیا تھا کہ موصول ہونے والی ہر عریاں تصویر کے بدلے وہ جنگی منصوبے کی دستاویزات کا ایک صفحہ فراہم کرے گا۔چارج شیٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ملزم نے غیر ملکی ایجنٹ کو بھارتی فضائیہ کے ایک خفیہ ڈرون یونٹ کی طاقت، تنظیمی ڈھانچے، اور حفاظتی و آپریشنل طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ان لیک ہونے والی معلومات میں ڈرون کے تجربات، آپریشنل صلاحیتوں، پرواز کے دورانیے اور ہتھیاروں کے ہدف کو نشانہ بنانے والے سسٹمز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی معلومات دشمن کے لیے جنگی صورتحال میں بھارتی فوج اور فضائیہ کی حکمت عملی اور تیاریوں کو سمجھنے میں انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔تحقیقات کے مطابق ملزم نے ریاست راجستھان کے علاقے سورت گڑھ میں واقع مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں ہونے والی فوجی مشقوں اور لہہ میں لڑاکا طیاروں کی تعیناتی سے متعلق معلومات بھی شیئر کیں۔اس کے علاوہ حساس فوجی تنصیبات کے مقامات اور جنگی حالات میں فوجیوں کی نقل و حرکت کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں، جس سے فوجی تنصیبات اور آپریشنز کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ غیر ملکی ایجنٹ نے ملزم کو ایسی ایپس اور لنکس بھیجے جن میں مالویئر یا اسپائی ویئر موجود تھا، جو الیکٹرانک آلات میں محفوظ خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔چارج شیٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے ماتحت کام کرنے والے پانچ افسران کے الیکٹرانک آلات میں بھی مخصوص مالویئر اور اسپیائی ویئر انسٹال کرانے کی سہولت فراہم کی، تاکہ ان افسران کے آلات میں موجود حساس معلومات اور اعلی حکام کے ساتھ ان کے رابطوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔دہلی پولیس نے عدالت میں جمع کرائی گئی چارج شیٹ میں ملزم اور غیرملکی ایجنٹ کے درمیان ہونے والی چیٹ کا ڈیجیٹل ریکارڈ بھی پیش کیا ہے۔پولیس کے مطابق واٹس ایپ ڈیٹا کے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان 3008 ٹیکسٹ میسجز، 65 تصاویر، 65 ری ایکشنز، 42 وائس کالز، 4 ویڈیو کالز اور 6 یو آر ایل کا تبادلہ ہوا۔پولیس اس ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ شیئر کی گئی حساس معلومات کا دائرہ کار کتنا وسیع ہے اور اس سازش میں کوئی اور فرد ملوث ہے یا نہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار

      کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

      پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.