لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیج تعاون کونسل نے ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا
کرنیکا مطالبہ کردیا۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے، حملوں میں ائیرپورٹ، بندرگاہیں، تیل وگیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایاگیا۔جاسم البدیوی نے بتایا کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے، انہوں نیکشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کینتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہد ے میں نیوکلئیر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہو نے چاہئیں۔
خلیج تعاون کونسل
