چونیاں (این این آئی) سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر آگئے’ دو روز بعد دوبارہ چوری کی واردات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں سرکاری عمارتیں بھی محفوظ نہ رہ سکیں،گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم چور پنکھے، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ اطلاع ملنے پر 15 پر کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔ سکول ٹیچر کے مطابق دو روز قبل بھی سکول میں چوری کی واردات ہوئی تھی جبکہ تیسرے روز دوبارہ چور سکول میں داخل ہو کر پنکھے اور بجلی کی تاریں اتار کر لے گئے۔ سکول ٹیچر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چوری سے کسی فرد کا نہیں بلکہ معصوم بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ متعلقہ افسران کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دوسری جانب شہریوں نے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے اور سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
- ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
- خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
- ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
- عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
- مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
- سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
- ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
- پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
