Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی
    • لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میںامریکی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پروازیں، خطرے کے سائرن بج اٹھے
    • پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • PTI کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، بیرسٹرعلی ظفر
    • پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور پیپلز پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے گھر انکی عیادت کر رھی ہیں۔
    • فریال تالپور کا سینئر پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ کا دورہ
    • لاہور میں ہونے والی واراتوں کا چارٹ
    • پٹرولیم قیمتوں میں کمی،کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی
    • بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
    • ڈھاکا ائیرپورٹ پر ملائیشیا سے لوٹنے والے شوہر کا 3 بیویوں کا غیر متوقع استقبال
    • پی ٹی آئی 28ویں ترمیم پر متفق ہوئی تو بانی کی رہائی کا امکان موجود: شیر افضل مروت
    • ڈکیتی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان لاہور میں جدیجتہ الکبریٰ نمائش کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
    • بچیوں کو مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری : حافظ نعیم الرحمان
    • خیبر پختونخواہ میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
    • تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت میں ایک اہم آئینی درخواست دائر کی گئی، جس میں
    سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوام کے انتخابی مینڈیٹ کو غیر موثر بنانے کے مترادف ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام زیر حراست ارکان اسمبلی کو عدالت میں پیش کرکے ان کی حراست کا قانونی جواز جانچا جائے اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں عدالت کے روبرو یہ اہم آئینی سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا ریاستی ادارے منتخب نمائندوں کی سیاسی سرگرمیوں اور ان کے پارلیمانی کردار کو روک سکتے ہیں یا نہیں۔دائر کردہ پٹیشن کے مطابق سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب نمائندوں کو نشانہ بنانا آئین کے آرٹیکل 4، 14، 17 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یہ واضح کرے کہ زیر حراست ارکان اسمبلی اس وقت کہاں ہیں اور ان کی حراست کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل ہونے والے غیر معمولی اختیارات بھی شہریوں کے بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں ہیں اور گورنر راج نافذ ہونے سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہو جاتے، بلکہ تمام حکومتی اقدامات وفاقی آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں۔ درخواست میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی اور ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر موثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ

      لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

      پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.