واشنگٹن (آئی این پی )ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا سے جینسن
ہوانگ کی برطرفی کے بعد جینسن کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کے امکان پر کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے لیے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والی خاتون سمیت مزید 2 خواتین کے ساتھ مبینہ تعلق اور اہلیہ سے بے وفائی کے انکشافات کے بعد اینویڈیا کمپنی کے بورڈ نے جینسن ہوانگ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جینسن ہوانگ کو دوبارہ اینویڈیا کمپنی کا چیف ایگزیکٹیو بنانے کی مہم کی حمایت کی ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ میں جنیسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے مطالبے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں جبکہ جینسن ہوانگ کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینا بھی میرے لیے اعزاز ہو گا۔
ایلون مسک

