Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخواہ میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
    • تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • صبا قمر نے شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی
    • سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کر رہے ہیں
    • سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • خیبر پختونخواہ کے8بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
    • بھارت، آسام میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 26 افراد ہلاک،20زخمی
    • بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا 28ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
    • صرف 1دن بعد لاہور دنیا کا ایک بار پھر آلودہ ترین شہر
    • تحریک پاکستان کے بانی رہنما چوہدری رحمت علی کا129واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
    • ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
    • خیبر پختونخوا کے غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اشتہاری قرار
    • پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے، طلال چوہدری
    • کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں
    • کوئی زلزلہ نہیں آنے والا ، نہ کوئی تبدیلی ممکن ہے : رانا ثنا اللہ
    • پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
    • مریم نواز نے ہر گاوں کی ترقی کیلئے 5 کروڑ دینے کی منظوری دیدی
    • نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخواہ میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز ایجنسیاں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد صوبے میں کسی کو بھی سونے کی کان کنی کی اجازت نہیں ہوگی، صوبے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں سہیل آفریدی کے بھائی سمیت 12 سیاسی شخصیات ملوث ہیں ، ہمارے پاس دہشگردی کیخلاف جنگ ہارنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔گورنر خیبر پختونخوا نے ہفتے کے روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبے میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں بند کی جارہی ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار ایک ہفتے میں اپنی تمام مشینری ہٹالیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا، مشینری نہ ہٹائی تو ایک ہفتے بعد ضبط کرلیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ سونے کی غیر قانونی کان کنی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ 12 سیاست دان ملوث پائے گئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر آفتاب عالم، سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سابق چیئرمین گمبٹ ساجد اقبال، سابق تحصیل چیئرمین لاچی احسان، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی ممبر امجد آفریدی، جمعیت علما اسلام سے وابستہ گوہر سیف اللہ، سابق امیدوار برائے ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی، جے یو آئی کے حماد اعظم بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث پائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بھائی نوید، سینیٹر خرم ذیشان کے قریبی رشتہ دار اظہر بخاری اور ان کے میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر آفریدی بھی ان 12 سیاسی شخصیات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیرر کرائم نیکسس کو تحفظ دینے والے مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد میں شامل لوگوں میں شکر درہ کے رہائشی ناصر پیٹی، نندراکا کے رہائشی نعیم اور ان کے بھائی فہیم جو کہ کمانڈر زاہد عرف حکیم اللہ گروپ سے منسلک ہیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم سے منسلک کوہاٹ میں جنگل خیل کا رہائشی اور میراب گروپ کا سرغنہ بادشاہ خان عرف گامو، سابق صوبائی وزیر امجد علی سے منسلک حافظ اسرافیل، زرمین خان گروپ کا پیر مجاہد، جہانگیر عرف گندگیر اور عظمت شامل ہیں، اس کے علاوہ لور گروپ کے علاقے باغان کا جرائم پیشہ رخمین گروپ جو کہ امجد آفریدی سے منسلک ہے وہ بھی اس میں ملوث ہیں۔ صوبے میں 4.92 ارب روپے مالیت کی ماہانہ غیر قانونی کان کنی ہو رہی تھی اور غیر قانونی کان کنی کرنے والے فتنہ الخوارج کو بھتہ دیتے تھے۔۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے ہر ماہ 90 کلو سونا نکالا جارہا تھا، اور یہ تمام سونا افغانستان جارہا تھا جہاں اسے دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ خیبر پختونخوا سے غیر قانونی مائننگ کا 80 فیصد پیسہ افغانستان جارہا تھا، خارجی کمانڈرز مقامی افراد سے 8 لاکھ روپے اور غیر مقامی افراد سے 40 لاکھ روپے تک بھتہ لیتے تھے۔
    کان کنی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی

      یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

      صبا قمر نے شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.