Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
    • مریم نواز نے ہر گاوں کی ترقی کیلئے 5 کروڑ دینے کی منظوری دیدی
    • نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری
    • وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
    • عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
    • مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما کے مالی معاملات میں بڑے تضادات
    • نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل
    • ایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا منصوبہ’ اسرائیل نے امریکا کورپورٹ دیدی
    • نئے صوبے ریفرنڈم 28 ویں ترمیم سیاسی رابطے تیز زرداری کی شہباز سے ملاقات بلاول آج لاہور پرویز الٰہی بھی متحرک
    • آبنائے ہرمز بارودی سرنگ سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی ‘ شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری ملاقات کر رہی ہیں۔
    • وزیر اعظم مودی میر افون ٹیپ کر رہے : راہول گاندھی’ مناظرے کا بھی چیلنج
    • آبنائے ہرمز میں ائل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن دینگے پاسدران انقلاب
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری
    • شمالی وزیرستان بلوچستان 24 دہشتگرد جہنم واصل میجر سمیت 4 جوان مادر وطن پر قربان
    • امریکی ‘ چینی اور روسی صدور کی جمعرات کو چین میں ملاقات متوقع
    • لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • عرب ممالک کو حوثی باغیوں سے نمٹنے کیلئے ٤ نکاتی منصوبہ تیار فرانس کا سعودیہ پر حملے بند کرنے کیلئے حوثیوں پر دباو
    • اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا
    • عبدالسید کا قرآن پاک پر امریکی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز نے ہر گاوں کی ترقی کیلئے 5 کروڑ دینے کی منظوری دیدی

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشحال دیہات پروگرام کے تحت صوبے کے ہر گائوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 5کروڑ روپے دینے کی اصولی منظوری دے دی ۔اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 475دیہات میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔خوشحال دیہات پروگرام کے لئے 23ارب 85کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل خوشحال دیہات کمیٹی کے ذریعے کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔خوشحال دیہات کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کریں گے۔ کمیٹی میں پانچ سرکاری اور چار نجی ارکان شامل ہوں گے، جبکہ چیئرمین یونین کونسل اور متعلقہ سب انجینئر کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے نومبر تک خوشحال دیہات کمیٹیوں کو گرانٹ کی پہلی قسط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کا پلان بھی طلب کر لیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر گاں میں پکی گلیاں اور سیوریج کا منظم نظام ان کا عزم ہے۔ شہر ہوں یا دیہات، اب پنجاب میں ہر جگہ ترقی یکساں ہوگی۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سب شامل ہیں اور سیاسی وابستگی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ ترقیاتی پروگرام اور مسائل کا حل پنجاب کے ہر علاقے کا حق ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذیابیطس ایک خاموش دشمن ہے، جس پر احتیاط، آگاہی اور نظم و ضبط پر مبنی طرز زندگی اپنا کر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میںمریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری کے خلاف مزید مثر اقدامات کی متقاضی ہے، ذیابیطس کا تیزی سے پھیلا تشویش کا باعث ہے، تاہم اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر شہری کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو انسولین کٹس ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے لاکھوں میڈیسن باکس بھی ان کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔مریم نواز شریف نے شہریوں پر زور دیا کہ اچھے شہری ہونے کے ناطے ہر فرد اپنی صحت کا خود محافظ بنے اور صحت مند طرز زندگی اپنائے۔ان کا کہنا تھا کہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور بلڈ شوگر کا مسلسل معائنہ ذیابیطس سے بچا اور اس پر قابو پانے کی بنیادی کنجی ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ذیابیطس کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عوام میں آگاہی بڑھانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے اس مرض کے پھیلا ئوکو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔قبل ازیں لاہور میں خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پربس کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی جس کی ویڈیو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ ویڈیو بیان میں کنڈیکٹر علی کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک اس نے کیا وہ انتہائی غلط تھا، میں اپنے سلوک پر شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔قبل ازیں لاہور پولیس نے سپیڈو بس میں خاتون کو دھکے دینے اور بدسلوکی کرنے والے کنڈکٹر کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیاتھا،کنڈکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے نوٹس لے کر ڈی آئی جی فیصل کامران کو کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے ہدایت کی تھی کہ صرف نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں ہے، عوام کو دھکے دینے کے لیے ملازم نہیں رکھا گیا بلکہ متعلقہ کنڈکٹر کو خاتون کے گھر لے جا کر سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس کنڈکٹر کو پہلے ہی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور پولیس نے مقرر کردہ دو گھنٹے کے نوٹس سے سوا گھنٹہ پہلے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاتھا۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

      نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری

      وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.