اسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس آج 15اور 16نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی صدارت کریں گے، ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی سطح کے وفود اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں ای سی او کی سرگرمیوں، پروگرامز اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان 2026-27 کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا چیئرمین ہے، پاکستان کی سربراہی کا موضوع علاقائی تعاون کی بحالی، مضبوط اور مستحکم ای سی او ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی صدارت میں علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، علاقائی شراکت داری، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جائے گا، ای سی او کو علاقائی تعاون، مکالمے اور اقتصادی اشتراک کے مثر پلیٹ فارم کے طور پر فعال بنانے پر توجہ ہوگی۔پاکستان کو علاقائی رابطوں کا مرکز اور تجارتی و لاجسٹک سپلائی چینز کا اہم محور بنانے کی کوشش کی جائے گی، علاقائی تجارت کے فروغ اور خطے کی معاشی صلاحیت سے بھرپور استفادے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ای سی او رکن ممالک کے عوام کی زندگیوں میں علاقائی تعاون کے ثمرات پہنچانا پاکستان کی سربراہی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔
اجلاس
بریکنگ نیوز
- لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں۔
- عرب ممالک کو حوثی باغیوں سے نمٹنے کیلئے ٤ نکاتی منصوبہ تیار فرانس کا سعودیہ پر حملے بند کرنے کیلئے حوثیوں پر دباو
- اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا
- عبدالسید کا قرآن پاک پر امریکی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا اعلان
- تعلیمی نظام میں شفافیت میرٹ کی بالا دستی کیلئے و تمام وسائل بروئے کار لائیگے عمیر نعیم
- پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
- رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کیساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- موبی لنک بینک کا ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک’ کے حصص خریداری کیلئے معاہدہ
- میرانشاہ، خاتون کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش
- رطانیہ نے روس کی توانائی کی صنعت کو مزید دبائو میں لانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان
- بڑھتی فضائی آلودگی اورسموگ، لاہورچڑیا گھر میں جانوروں کی صحت سے متعلق حالات پر تشویش
- سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
