لاہور(این این آئی) تحریک پاکستان کے بانی رہنما چوہدری رحمت علی کا129واں یوم پیدائش
16نومبر کو منایا جائے گا یوم ولادت کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت سیاسیجماعتوں ،سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین و مقررین اس عظیم رہنما کی ملک و ملت کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔پاکستان نام کے تجویز کنندہ تحریک پاکستان کی اہم شخصیت چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897 کو مشرقی پنجاب (انڈیا)میں پیدا ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیاانہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلی ڈگریاں حاصل کیں ۔ چوہدری رحمت علی نے 1933 میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا ا نہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا ۔چوہدری رحمت علی3فروری 1951 کو انتقال کر گئے تھے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میںدفن کیا گیا تھا۔

