Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخواہ کے8بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
    • بھارت، آسام میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 26 افراد ہلاک،20زخمی
    • بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا 28ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
    • صرف 1دن بعد لاہور دنیا کا ایک بار پھر آلودہ ترین شہر
    • تحریک پاکستان کے بانی رہنما چوہدری رحمت علی کا129واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
    • ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
    • خیبر پختونخوا کے غیر فعال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اشتہاری قرار
    • پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے، طلال چوہدری
    • کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں
    • کوئی زلزلہ نہیں آنے والا ، نہ کوئی تبدیلی ممکن ہے : رانا ثنا اللہ
    • پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
    • مریم نواز نے ہر گاوں کی ترقی کیلئے 5 کروڑ دینے کی منظوری دیدی
    • نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری
    • وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
    • عالمی بینک نے صوبہ سندھ کیلئے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
    • مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما کے مالی معاملات میں بڑے تضادات
    • نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل
    • ایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا منصوبہ’ اسرائیل نے امریکا کورپورٹ دیدی
    • نئے صوبے ریفرنڈم 28 ویں ترمیم سیاسی رابطے تیز زرداری کی شہباز سے ملاقات بلاول آج لاہور پرویز الٰہی بھی متحرک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صرف 1دن بعد لاہور دنیا کا ایک بار پھر آلودہ ترین شہر

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور،پشاور(نیوز ایجنسیاں )لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 210سے تجاوز کرگیا، جس کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام نے شہریوں کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ دیر، چارسدہ ، نوشہرہ، صوابی چترال، سوات، کوہستان، کوہاٹ، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور شانگلہ میں بارش اور بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور بونیر میں برفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خضدار، لسبیلہ اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ادھر ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ(پی ڈی ایم اے) کے مطابق رواں موسم سرما میں خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے شدید برفباری کے باعث بالائی اضلاع کی سڑکیں بند ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، موسم سرما کے دوران عوام کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تمام متعلقہ اداروں کو موسم سرما کے پیش نظر تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں، اور سفر سے قبل موسمی صورتحال اور سڑکوں کی حالت سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ادھر ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور یخ بستہ ہوائوں نے موسم مزید سرد کر دیا اور سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا۔ملکہ کوہسار مری میں موسمِ سرما نے دستک دے دی ہے، آسمان پر گہرے بادلوں کے ڈیرے، وقفے وقفے سے جاری بارش اور یخ بستہ ہواں نے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔موسم خوشگوار ہوتے ہی ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا ۔ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کا مال روڈ پر رش لگ گیا ہے جہاں وہ سرد موسم اور یخ بستہ ہواں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر سرد موسم اور برفباری کا نظارہ کرنے کے لیے ملکہ کوہسار پہنچے ہیں۔
    لاہور

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبر پختونخواہ کے8بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار

      بھارت، آسام میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 26 افراد ہلاک،20زخمی

      بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا 28ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.