لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور میں سینئر پارٹی رہنما اور سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر فریال تالپور نے امتیاز صفدر وڑائچ کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناں اور دعاں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امتیاز صفدر وڑائچ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔فریال تالپور نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیاز صفدر وڑائچ کی دیرینہ وابستگی اور پارٹی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ملاقات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، تسنیم قریشی، چودھری منظور، رانا فاروق، تنویر اشرف کائرہ، سہیل انور سیال، سینیٹر روبینہ خالد اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی موجود تھے۔
