نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لئے شرائط رکھ دیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ بنگلا دیشی فوج معزول وزیرِ اعظم کی واپسی کی نگرانی کرے اور ڈھاکا انہیں نئے مقدمے کی ضمانت دے۔ رپورٹس کے مطابق تقریبا 2 سال قبل جب بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل ہجوم نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تو وہ بنگلا دیشی فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے دسمبر میں بنگلا دیش واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی اس منصوبے سے اتفاق کرتا ہے، تاہم وہ عوامی لیگ کی سربراہ کی سلامتی اور انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرنے سے متعلق بعض ضمانتیں چاہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کچھ عرصے سے جلا وطنی کی زندگی گزارنے والی شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے لیے قابلِ عمل راستہ تلاش کر رہا ہے۔بھارت یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے وقت ان کی جان اور سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔واضح رہے کہ حال ہی میں شیخ حسینہ نے نئے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے بنگلادیشی حکومت کو درخواست جمع کرائی ہے، جلاوطنی کے بعد ان کا بنگلا دیشی حکومت سے پہلی مرتبہ باضابطہ رابطے کا آغاز ہوا۔
شیخ حسینہ
بریکنگ نیوز
- پٹرولیم قیمتوں میں کمی،کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی
- بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
- ڈھاکا ائیرپورٹ پر ملائیشیا سے لوٹنے والے شوہر کا 3 بیویوں کا غیر متوقع استقبال
- پی ٹی آئی 28ویں ترمیم پر متفق ہوئی تو بانی کی رہائی کا امکان موجود: شیر افضل مروت
- ڈکیتی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان لاہور میں جدیجتہ الکبریٰ نمائش کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
- بچیوں کو مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری : حافظ نعیم الرحمان
- خیبر پختونخواہ میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
- تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- صبا قمر نے شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کر رہے ہیں
- سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- خیبر پختونخواہ کے8بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
- بھارت، آسام میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 26 افراد ہلاک،20زخمی
- بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا 28ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
- صرف 1دن بعد لاہور دنیا کا ایک بار پھر آلودہ ترین شہر
- تحریک پاکستان کے بانی رہنما چوہدری رحمت علی کا129واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
- ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب
