لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، پی ٹی آئی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھی حامی ہے،پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، ہم نے ممکنہ 28 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کیا ہے نہ ہی قبول کیا ہے،ہمارا واضح ہے کہ صوبوں کا قیام انتظامی بنیادوں پر ہونا چاہیے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مقصد صرف بانی کی رہائی نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کا حصول ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بانی کی کی ہدایات واضح ہیں کہ اصولوں پر سمجھوتا کیے بغیر بات چیت اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھایا جائے،عمران خان کا وژن اور سیاسی موقف وہی ہے جو وزیراعظم بننے کے وقت تھا۔انہوںنے کہا کہ28 ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ابھی تک مجوزہ آئینی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اس لیے اس پر حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔اگر حکومت آئین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت نئے صوبے بنانا چاہتی ہے تو اس کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظوری بھی درکار ہوگی۔تاہم اگر حکومت نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار تبدیل کرنا چاہتی ہے تو آئین میں متعدد ترامیم کرنا پڑیں گی جو آئین میں بڑی سرجری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 28ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے اور نہ ہی قبول کیا ہے، جب مجوزہ ترمیم کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو پارٹی ان کا جائزہ لے گی اور اگر اصولوں کے مطابق بات آگے بڑھانے کی گنجائش ہوئی تو مذاکرات بھی کیے جا سکتے ہیں۔عمران خان سے ملاقات میں اس معاملے پر عمومی گفتگو ضرور ہوئی تھی تاہم کسی حتمی فیصلے یا مذاکراتی حکمت عملی کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے اور عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماں کو نئی ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ ملاقات میں انہیں بھی بعض ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاہم یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ پارٹی میں فوری طور پر کوئی بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا، جس میں عمران خان کی ہدایات اور سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد پارٹی کے آئندہ اقدامات اور فیصلوں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔عمران خان کی حالیہ ملاقات میں پارٹی کے قانونی، سیاسی اور تنظیمی معاملات پر اہم رہنمائی حاصل ہوئی ہے، تاہم آئندہ سیاسی حکمت عملی اور فیصلوں کی حتمی شکل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- PTI کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، بیرسٹرعلی ظفر
- پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور پیپلز پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے گھر انکی عیادت کر رھی ہیں۔
- فریال تالپور کا سینئر پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ کا دورہ
- لاہور میں ہونے والی واراتوں کا چارٹ
- پٹرولیم قیمتوں میں کمی،کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی
- بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
- ڈھاکا ائیرپورٹ پر ملائیشیا سے لوٹنے والے شوہر کا 3 بیویوں کا غیر متوقع استقبال
- پی ٹی آئی 28ویں ترمیم پر متفق ہوئی تو بانی کی رہائی کا امکان موجود: شیر افضل مروت
- ڈکیتی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان لاہور میں جدیجتہ الکبریٰ نمائش کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
- بچیوں کو مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری : حافظ نعیم الرحمان
- خیبر پختونخواہ میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
- تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- صبا قمر نے شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی
- سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کر رہے ہیں
- سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- خیبر پختونخواہ کے8بالائی اضلاع موسم سرما کے دوران حساس قرار
