ویانا(این این آئی)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تدریجی اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عالمی ادارے کے معائنہ کار ایران کی اہم جوہری تنصیبات میں واپس جا کر نگرانی کا عمل دوبارہ بحال کر سکیں۔ ویانا سے جاری ہونے والی ایجنسی کی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کو ایران کے یورینیم افزودگی کے پلانٹ اور وہاں موجود افزودہ یورینیم کے ذخائر کی تصدیق نہ ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے۔ ایجنسی کے سربراہ کے مطابق جوہری سرگرمیوں کی شفافیت اور عالمی برادری کے اعتماد کی بحالی کے لیے معائنہ کاروں کو تمام متعلقہ مقامات تک بلا روک ٹوک رسائی دینا ضروری ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا مقف تھا کہ ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم بیرونی دبا اور دھمکیوں کے ماحول میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
