Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
    • انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
    • خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
    • ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
    • عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
    • مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
    • رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
    • سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
    • ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
    • پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی
    • لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میںامریکی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پروازیں، خطرے کے سائرن بج اٹھے
    • پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • PTI کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، بیرسٹرعلی ظفر
    • پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور پیپلز پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے گھر انکی عیادت کر رھی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز ایجنسیاں )قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت سے متعلق بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثوں کی دو الگ الگ انکوائریوں میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 13 نومبر کو متعدد نوٹسز جاری کردئیے۔اسد قیصر سے متعلق انکوائری میں نیب نے 10 افراد کے نام پر رجسٹرڈ پارٹنرشپ فرمز، کاروباری شراکت داریوں، پارٹنرشپ ڈیڈز، کاروباری پتوں اور رجسٹریشن ریکارڈ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس میں اسد قیصر، ان کے اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد کے کاروباری روابط کی چھان بین کی جارہی ہے۔سابق معاون خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کی انکوائری میں نیب نے 9 افراد کو بطور گواہ نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ان میں اسلام آباد کی ایٹین سوسائٹی میں واقع جائیداد نمبر CLG-003 کی خریداری سے متعلق پانچ افراد کو 19 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔نیب نوٹسز کے مطابق اس جائیداد کی خریداری کے لیے عمران علی نے 15 لاکھ، کامران علی نے 49 لاکھ، کاشف علی نے ایک کروڑ، وقار علی نے 60 لاکھ اور ضیا الرحمان نے 20 لاکھ روپے ادا کیے۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے مالی ذرائع کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈاکٹر امجد علی کیس میں نیب نے محمد طارق کو بھی 17 نومبر کو بطور گواہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے اور چار کمپنیوں کے مکمل بینک اکانٹس اور اسٹیٹمنٹس طلب کرلی ہیں۔ ان کمپنیوں میں پائنیرز ریزیڈینشیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پائنیرز ٹان پرائیویٹ لمیٹڈ، عربیہ پائنیرز کرینز ٹریڈنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پائنیرز کنسٹرکشن اینڈ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔نیب نے محمد طارق کو 28 اکتوبر کو جاری کیے گئے پہلے نوٹس کے تسلسل میں مزید دستاویزات اور مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔نیب کی دونوں انکوائریوں میں کاروباری روابط، مالی لین دین، جائیدادوں کی خریداری اور اثاثوں کے ذرائع سے متعلق ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
    نیب

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

      عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک

      مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.