Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
    • سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
    • ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
    • پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی
    • لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میںامریکی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پروازیں، خطرے کے سائرن بج اٹھے
    • پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • PTI کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا، بیرسٹرعلی ظفر
    • پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور پیپلز پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے گھر انکی عیادت کر رھی ہیں۔
    • فریال تالپور کا سینئر پارٹی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ کا دورہ
    • لاہور میں ہونے والی واراتوں کا چارٹ
    • پٹرولیم قیمتوں میں کمی،کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی
    • بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
    • ڈھاکا ائیرپورٹ پر ملائیشیا سے لوٹنے والے شوہر کا 3 بیویوں کا غیر متوقع استقبال
    • پی ٹی آئی 28ویں ترمیم پر متفق ہوئی تو بانی کی رہائی کا امکان موجود: شیر افضل مروت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رائے ونڈ(نیوز ایجنسیاں)عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالرحمان،بھائی فاروق،مولانا ظہیر الحسن،مولانا ابراہیم دیولہ ودیگر نے کہا کہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ۖ کی بات کی جاتی ہے کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا، حضو راقدس ۖ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دیں گے ،تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں،تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو،،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے، دین سیکھنے میں پہل کرنے والوں کے لیے اللہ تعالی نے جنت کی بشارت دی ہے،شہر، قصبوں، گائوں گائوں اور گلی،محلوں میں پھیل جا ئواور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کران کو دین پھیلانے سکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالی کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جائو،سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں،وہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالی کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گزر کر پہنچاتے ہیں،کاروبار ،مال اوراہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالی کے دربار میں بلند درجات پائیں گے، مسلمانوں آئو سب مل کر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گزاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی ،دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔علما ئے اکرام نے مزید کہا کہ دعوت وتبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے ،یہ کام انبیا ئے اکرام کی میراث ہے جنہوں نے اللہ تعالی کی واحدانیت کو عام کیا اس کام پر انہیں مختلف اذیتوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس عظیم کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنے اہل و عیا ل،محلے،شہر کے مکینوں کو دعوت دینا ہوگی۔عالمی اجتما ع میں 150سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی،کراچی اور لاہور ائیر پورٹ پر مہمانوں کے استقبال کیلئے کارکنان موجود رہے،حلقہ بیرون میں تمام غیر ملکی مہمانوں کوٹھہرایا گیا جہاں ان کی تواضع مختلف انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی، عالمی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرگئی۔رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع آج(اتوار)دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا،اختتامی دعا سے قبل مولاناعبیدا للہ خورشیدکارکنان کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اختتامی دعا مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کروائیں گے،دعا کے بعد شرکا ء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے۔
    علماء کرام

    Khabrain News

      Keep Reading

      رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔

      وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔

      پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.