انتظامیہ خاموش لاہور(خبریں ڈیجیٹل)لاہور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ سرکاری نرخوں کے باوجود بیشتر سبزیاں پرچون بازاروں میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ پیاز 220 روپے، ٹماٹر 230 روپے، لہسن 460 روپے، ادرک 420 روپے، شملہ مرچ 350 روپے اور بھنڈی 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح کھیرا 100 روپے، بند گوبھی 180 روپے، پھول گوبھی 150 روپے، مٹر 250 روپے اور گاجر 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آلو 70 روپے، مولی 60 روپے اور ساگ 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں فرق کے باعث شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ سے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

