پشاور(نیوز ایجنسیاں )خیبرپختونخوا کے مخصوص 12اضلاع کو ڈرون حملوں سے محفوظ بنانے
کیلئے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر 10ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات برائے مخصوص اضلاع محمود جان بابر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی ڈرون کی شناخت اور اسے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی بھی ڈرون کے ان 12 اضلاع میں داخل ہوتے ہی یہ ٹیکنالوجی متحرک ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ایک شیلڈ کی طرح مخصوص اضلاع کو ڈرون سے تحفظ فراہم کرے گی۔محمود جان بابر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 70 ارب روپے کے مختص فنڈز میں سے 60 ارب روپے پولیس کے لئے رکھے گئے ہیں، جبکہ 12 مخصوص اضلاع کی کائو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
اینٹی ڈرون
بریکنگ نیوز
- بانی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا کے 12مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ،10ارب سے زائد خرچ ہونگے
- جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- لاہور:محنت کش سائیکل پر پرندوں کے مصنوعی گھونسلے فروخت کررہا ہے۔
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
- بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
- پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
- ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
