لاہور (این این آئی) برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے 34 سول افسران پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد، جو ان دنوں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) لاہور میں تربیتی پروگرام میں شریک ہے، نے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مذہبی ورثے کے تحفظ، تاریخی مقامات کی بحالی، مزارات کی تزئین و آرائش، مقدس تبرکات اور تاریخی نوادرات کی حفاظت اور صوفیائے کرام کی تعلیمات و روایات کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین، حوصلہ افزاء اور قابلِ تقلید کاوشیں قرار دیا ہے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ مذہبی اور تاریخی ورثہ کسی بھی قوم کی تہذیبی، روحانی اور ثقافتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، جس کا تحفظ اور جدید انداز میں عوام، بالخصوص نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں سے تعارف وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیشی وفد نے تاریخی بادشاہی مسجد لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔ وفد کے ارکان نے مزارِ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بادشاہی مسجد میں نمازِ عصر ادا کی۔ بعدازاں وفد نے بادشاہی مسجد میں قائم مقدس تبرکات گیلری اور اقبال ہال کا دورہ کیا، جہاں انہیں مذہبی و تاریخی ورثے کے تحفظ، تاریخی نوادرات کی دستاویز بندی اور پنجاب بھر کے مختلف مزارات و تاریخی مقامات پر جدید طرز کی ہیری ٹیج اور پکچر گیلریوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن میں صوبے کے مختلف مزارات پر قائم گیلریوں، محفوظ تاریخی نوادرات، مقدس تبرکات، صوفیائے کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی و سماجی کردار کو اُجاگر کیا گیا۔ بنگلہ دیشی افسران نے گیلریوں میں محفوظ تاریخی و مذہبی نوادرات اور جدید انداز میں پیش کیے گئے مذہبی و ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات کمنٹس رجسٹر میں قلمبند کیے۔ وفد کے ارکان نے سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی قیادت میں محکمہ اوقاف کی جانب سے صوبہ بھر میں مزارات، مساجد اور دیگر مذہبی و تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی، تزئین و آرائش اور ان کی تاریخی و روحانی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیرِ نگرانی مذہبی ورثے کے تحفظ اور صوفیائے کرام کے امن، محبت، رواداری، اخوت، برداشت اور انسانیت کی خدمت کے آفاقی پیغام کو مؤثر انداز میں عام کرنے کے لیے محکمہ اوقاف کے اقدامات ایک قابلِ قدر پیشرفت ہیں۔ وفد نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مشترکہ اسلامی، روحانی اور ثقافتی ورثہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد ہے اور ایسے تاریخی و مذہبی مقامات کے دورے باہمی دوستی، ثقافتی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور احترام کے رشتوں کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سابق صدارتی مشیر پر خود کش حملہ میں افغان طالبان انٹیلی جنس ملوث نکلی
- لاہور:عالمی یوم ذیابیطس کی مناسبت سے وسیلہ ڈائپسٹی سنٹر میں سیمینار کے شرکا کا گروپ فوٹو۔
- سٹریٹ لائٹس کے 3 ارب بھی مافیا کھا گیا سڑکیں بدستور اندھروں میں غرق
- بانی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا کے 12مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ،10ارب سے زائد خرچ ہونگے
- جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- لاہور:محنت کش سائیکل پر پرندوں کے مصنوعی گھونسلے فروخت کررہا ہے۔
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
