اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اجلاس کی میڈیا کوریج کے
لیے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور صحافیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے قائم کیے گئے میڈیا سینٹر کا مقصد ملکی اور غیرملکی صحافیوں کو اجلاس کی بروقت اور مثر کوریج کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو میڈیا سینٹر میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
سنٹر افتتاح
