برسلز (این این آئی) یورپی یونین نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سیاسی شراکت داری کے معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے سے متعلق عوامی درخواست کا باضابطہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ یورپی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی شہریوں کی
جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کے حق میں مجموعی طور پر گیارہ لاکھ سترہ ہزار سے زائد تصدیق شدہ دستخط جمع ہوئے ہیں اور یورپ کے بارہ رکن ممالک میں اس نے قانونی شرائط پوری کر لی ہیں۔ یورپی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ یورپی قوانین کے تحت جب کوئی عوامی مہم مطلوبہ دستخطوں کی تعداد پوری کر لیتی ہے تو کمیشن پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اس مطالبے کا باضابطہ جائزہ لے کر اپنا ردعمل پیش کرے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت یورپی عوام کے بڑھتے ہوئے دبائو کا نتیجہ ہے، تاہم معاہدے کی حتمی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
- اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
- بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
- ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
- ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
- پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
- پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
- مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
- سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
- رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
- سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
- ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
- بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
