اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کی
زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔خطے کی حالیہ صورتحال میں آرایل این جی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات سے آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی، آرایل این جی کی فراہمی متاثرہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی، طلب ورسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے مجبورا لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑرہی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تمام موجود وسائل کا موثر استعمال کیا جائے اور کسی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریڈریسل کمیٹی میں عوامی نمائندگی بھی ہونی چاہیے، ایک ہفتے کے اندر گریونس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے، نئی منڈیاں تلاش کرنے اور زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر رابطے اور شراکت داری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، لائیو سٹاک کی ترقی اور زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اسلئے زرعی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی زرعی برآمدات 5.18 ارب ڈالر رہیں، جن میں چاول، فشریز، حلال گوشت، آلو، تل، تمباکو، آم اور مکئی نمایاں مصنوعات شامل ہیں۔وزیراعظم نے زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تعینات کمرشل افسران کو موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔اجلاس میں ملک بھر کے کسانوں اور زرعی زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ڈیجیٹل فارمرز ڈائری اور ایگری اسٹیک تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس نظام کے تحت زمین اور پانی کی جانچ کے ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کیلئے دستیاب موبائل ایپ سے آگاہ کرنے کے لئے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، مصدق ملک، جام کمال خان، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ٹریڈ فیسلی ٹیشن بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں تجارت سے متعلق طریقہ کار میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، کاروباری لاگت کم کرنے، برآمدات کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک تیزی سے پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، تجارت میں آسانی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجارتی تاخیر ختم، کاروباری لاگت کم اور برآمدات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت میں سہولت کاری کے ذریعے پاکستان کو عالمی سپلائی چینز کا موثر حصہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ٹریڈ فیسلی ٹیشن بورڈ کا مقصد تجارت سے متعلق طریقہ کار کی رکاوٹیں دورکرنا ہے، بڑی بندرگاہوں پرتمام متعلقہ ادارے کاروباری برادری کوایک ہی مقام پر سہولیات فراہم کریں۔وزیراعظم نے اداروں کی مشترکہ جانچ اور پروفائلنگ کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام نان ٹیرف اقدامات کا جامع آڈٹ کرنے اور غیرضروری تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے پاکستانی بندرگاہوں کیلئے براہ راست شپنگ لائنز لانے کے موثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم کے مطابق براہ راست شپنگ سے پاکستانی مصنوعات کی عالمی خریداروں تک ترسیل آسان اور تیز ہوگی۔اجلاس میں وزیراعظم نے قومی تجارتی کارکردگی انڈیکس تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس انڈیکس میں کسٹمز کلیئرنس، لاجسٹکس اور دیگر اہم اشاریوں کی پیمائش کی جائے گی تاکہ تجارت میں سہولت کاری کے اقدامات کی کارکردگی کو مثر انداز میں جانچا جاسکے۔وزیراعظم نے تجارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں یعنی ایس ایم ایز کا حصہ بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز کو درپیش تجارتی رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔شہبازشریف نے تجارت میں سہولت کیلئے رسک مینجمنٹ نظام مزید مہثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہائی رسک کارگو کی تفصیلی جانچ کی جائے، جبکہ کم خطرے والے کارگو کیلئے کلیئرنس کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے تجارتی عمل کو مزید تیز اور مثر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اورفلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے پیغام میںشہبازشریف نے کہا کہ عظیم رہبرکی بصیرت افروز قیادت اور باشعور سیاسی حکمت عملی کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم نے تاریخ کا دھارا موڑکربرصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کی راہ ہموارکی اور مذہبی، تہذیبی اورنظریاتی شناخت کے تخفظ کیلئے متحد ہوکرجدوجہد کا عزم وحوصلہ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد کے اصولوں، ایمان، اتحاد اور نظم وضبط سے غیرمتزلزل وابستگی تابناک مستقبل کیلئے مشعلِ راہ ہے، آج ساری قوم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بلندیِ درجات کیلئے دعاگو ہے۔
وزیر اعظم
بریکنگ نیوز
- 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
- حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
- لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
- پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
- فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
- سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
- آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
- نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
- مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
- لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
- مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
- حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
- میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
- علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
