لاہور (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں 2019 کی ریلی سے متعلق مقدمے میں ن لیگی وزرائ’ سابق و موجودہ ارکان اسمبلی سمیت 51 ملزمان کے ناقابلِ
ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ عدالت نے طلال چوہدری، مصدق ملک اور میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کے مطابق شہباز بابر، رائو کاشف، جعفر علی، قاسم فاروق، اعجاز ورک، حاجی اکرم انصاری اور میاں عبدالمنان کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو انہیں 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔22 جولائی 2019 کو جھنگ بازار سے فوارہ چوک کی جانب جانے والی سیاسی ریلی کے دوران لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور نعرے بازی کے الزامات پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے کی آئندہ سماعت کے لیے 12 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- فرانس میں احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع، ہنگاموں کے پیش نظر70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
- کراچی:عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا ویکسن کی خریدار میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند
- بیرسٹرگوہر کا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری
- گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
- سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
- لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
- گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
- کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
- ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
- چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
- لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
- فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
- پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
- خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
- صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
- آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
