Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک

    By Khabrain Newsستمبر 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، تہران ، نیو یارک ( نیوز ایجنسیاں) فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر امن کیلئے متحرک ہوگئے ، انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ سے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے، خطے کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ حوثی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے، خطے کی تازہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی حکومت کے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی، علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور ان کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے تہران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو کم کرنے اور سفارتی کوششوں کی بحالی کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔دونوں جانب سے خطے میں جاری کشیدگی اور بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی صورتحال پر اپنے موقف کا تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کشیدگی میں اضافے کے علاقائی امن اور استحکام پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔دونوں فریقوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں علاقائی ممالک کے درمیان چوکس رہنے اور باہمی رابطے و تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کیلئے مشترکہ صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دریں اثناء اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے،خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے وسیع تر مقاصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سعودی عرب پر حوثی حملے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، یمن کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے باعث تشویش ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ یمن میں مزید کشیدگی روکنے اور سفارت کاری کے لئے گنجائش برقرار رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی قیادت پر مبنی سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل میں جاری اختلافات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تعطل پر بدستور تشویش رکھتے ہیں، جس نے کونسل کے ذیلی اداروں کے کام کو بھی متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رکن ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں گے، اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں گے اور اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے ایک مشترکہ مقصد پر متفق ہوں گے۔سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ہم خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے وسیع تر مقاصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس یمن کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا، جہاں پاکستان نے سعودی عرب کے حقِ دفاع اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اپنے واضح موقف کا اعادہ کیا۔
    فیلڈ مارشل

    Khabrain News

      Keep Reading

      حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی

      واپڈانے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعدادو شمار جاری کر دیئے

      جنگِ ستمبر کا گیارہواں دن’ پاک فوج کی منہ توڑ کارروائی سے دشمن پسپا

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.