واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ سکاٹبیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف
پابندیاں عائد کرے گی۔امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ نے بینک یا ملک کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایران پر معاشی دبا بڑھانے اور تہران کو 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری امریکی جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بینک پر پابندی جمعہ کو عائد کی جانی تھی تاہم نائن الیون حملوں کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے باعث اسے پیر تک مخر کر دیا گیا ہے، واشنگٹن ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے ایران کے ساتھ معاملات کرنے کو اس قدر نقصان دہ اور غیر منافع بخش بنا دے گا کہ کوئی کمپنی یا فرد تہران کے ساتھ کاروباری تعلقات برقرار رکھنے کا خطرہ مول نہ لے۔
