اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پی ایم ہاﺅس سے خبریں لیک ہونے پر پریشان ہیں، کچھ ملازموں کو شک کی بنا پر فارغ بھی کیا گیا ہے جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر شامل ہیں جو وزیراعظم کی کچن کیبنٹ میں شامل ہیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے وزیر نے جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کی ہیں اس بارے انکوائری کی تو سامنے آیا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے اور کچن کیبنٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار وہ نہیں ہیں کیونکہ وہ کھل کر بات کرنے والے آدمی ہیں۔ وزیراعظم کو اپنی صفوں میں دیکھنا ہو گا کہ کون کون پورس کا ہاتھی ہے اور پارٹی چھوڑنے کیلئے پر تول رہا ہے۔
