تازہ تر ین

ن لیگ 2حصوں میں تقسیم, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت پربوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں،رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،پاناما کیس میں کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مشعل راہ ہو گا ،نواز شریف پاکستان کے نام پر دھبہ بن چکا ہے،نواز شریف ڈیڑھ سال سے مسلسل جھوٹ بول رھا ہے جو قوم سے جھوٹ بولے وہ ملک کا وزیراعظم کیسے رہ سکتا ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کرپشن کے بھنور سے نکل کر صحیح سمت جائے،تحریک انصاف آج تنہا نہیں ہے،دیگر سیاسی جماعتیں بھی نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماﺅں ،نعیم الحق ،بابراعوان اور فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کے لئے بوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم کے استعفے سے متعلق قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے، میری مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جمہوریت پر بوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، وہ عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی اور تنہائی کا موجب بن رہے ہیں، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف ملک میں فساد اور انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی کو سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کرنے دیں گے اور نا ہی پاناما فیصلے سے کسی کو فرار ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ(ن)لیگ نے تمام پرانے لوگ پیچھے کردیے گئے ہیں،اب گلولیگ کے 2 گروپ بن چکے ہیں جن میں ایک گروپ مریم نوازگروپ ہے جس کی قیادت کیپٹن(ر)صفدر کررہے ہیں اس گروپ نے(ن)لیگ گروپ کو شکست دے دی ہے۔نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا شخص ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے جو آئین اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کرتا ھو ،سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مشعل راہ ہو گا ،نواز شریف پاکستان کے نام پر دھبہ بن چکا ہے،نواز شریف ڈیڑھ سال سے مسلسل جھوٹ بول رھا ہے جو قوم سے جھوٹ بولے وہ ملک کا وزیراعظم کیسے رہ سکتا ہے ،پوری قوم سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے ،نواز شریف کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی جس پر سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پہنچے تھے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی ہے جس پر سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پہنچے تھے اور اب وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا سامنا کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس کے دوران شریف خاندان کی جانب سے جعلی کاغذات پیش کئے گئے، آئی سی آئی جے نے جو کہا تھا یہ نتائج جے آئی ٹی نے دیئے جب کہ انٹرنیشنل میڈیا میں بھی کہ اگیا ہے کہ وزیراعظم کے بچے بین الاقوامی جائیدادیں رکھتے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ برٹش ورجن آئلینڈ کی رپورٹ کیے مطابق ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینیفیشل اونرہیں اور اب انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں 10 سال کی نااہلی اور 7 سال قید ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کی بیرون ملک ہل میٹل اور 9 کمپنیز کو بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جب کہ خسارے کے باوجود لندن میں پراپرٹیز خریدی جاتی ہیں اور پاکستان سے پیسے کمائے جا رہے ہیں اور اپنے بچوں کو بیرون ملک دیے جا رہے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہل میٹل کے منافع کا 88 فیصد نواز شریف کو مل رہا ہے جب کہ حسین نواز نے ہل میٹل سے نوازشریف کو ایک ارب سے زیادہ رقم بھیجی۔نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں،اب دلائل جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہورہے ہیں،تمام قومی کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،جے آئی ٹی ہمارے موقف کے نتیجے پر پہنچی ہے لیکن زیادہ شہادتوں کے ساتھ،دستاویزات میں پاکستان کی عوام, پارلیمنٹ اور علدلیہ کے ساتھ فراڈ کیا گیا،مریم نواز کو اب اس وقت کرمینل کیس کا سامناہے،مریم نواز کو کم ازکم دس سال کی قید ہو سکتی ہے،پی ٹی آئی نواز شریف کی سپریم کورٹ میں طلبی کا مطالبہ کرتی ہے،وزیراعظم نے جے آئی ٹی غلط بیانی کی عدالت انہیں طلب کرے،وزیراعظم نے کہا انکی باہر ملک کوئی کمپنی نہیں جو کہ غلط بیانی تھی،وزیراعظم نے ہل میٹل کا 88 کروڑ مریم کو گفٹ کیا،وزیراعظم نے ایف زیڈ ای کیپٹل کمپنی سے کمائے پیسے بچوں دئیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں نے وزیراعظم کا کالا دھن سفید کیا،قطری خط ایک جھوٹ کا پلندہ ہے،شریف خاندان کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں،جے آئی ٹی نے شریف خاندان پر 9 اور کیسیز کھولنے کی سفارش کی ہے،شریف خاندان ایک دلدل میں پھنس چکاہے،کیا پاکستان اس غیر یقینی اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل ہوسکتاہے؟ہمارے خزانے کو کنٹرول کرنے والے اسحاق ڈار خو منی لانڈرر ہیں۔فواد نے کہا کہ آپ نے جو جرم کیا ہے اسکی سزا ملے گی،وزیراعظم استعفی دیں اور خود کو ادروں کے سامنے پیش کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain