تازہ تر ین

سراج الحق کو کس نے دھمکیاں دیں؟

اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کا جنازہ سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا اور فتح عوام کی ہوگی۔جے آئی ٹی رپورٹ سے پانامہ کیس کے بینچ میں شامل دو ججوں کے فیصلے کو تقویت ملی ہے۔پانامہ سکینڈل میں اشرافیہ، کاروباری حضرات اور ججز سمیت جن 600 افراد کے نام ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔حکومتی وکلاءکیس کو سیاسی شہید بننے کے لیے قانونی دلائل دینے کی بجائے سیاسی پوزیشن میں لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امراءاسد اﷲ بھٹو،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ہم نے محسوس کیا ہے کہ حکومتی وکلاءقانونی دلائل دینے کی بجائے کیس کو سیاسی پوزیشن میں لے جا رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اپنے آپ کو مضبوط ثابت کر کے سیاسی شہید کے طور پر پیش کریں حکومت نے پہلے بھی فیصلے کو پڑھے بغیر کر کے سیاسی شہید کے طور پر پیش کریں حکومت نے پہلے بھی فیصلے کو پڑھے بغیر مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کا خیال تھا کہ گریڈ19،20 کا آفیسر کس طرح وزیراعظم اور حکمران خاندان کے خلاف رپورٹ دے گا اور قانون اور عدالتی فیصلے ان کے تابع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ حکمران آئین کو ”ٹوتھ پک“ کی طرح استعمال کرتے ہیں ہماری یہی اپیل تھی کہ دفعہ 62,63 کی روشنی میں حکمران خاندان اور وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور کو اپنے ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا اور عدالت و اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا ہر صفحہ بتا رہا ہے کہ حکمران خاندان کی آمدن تو موجود ہے لیکن ذرائعءموجود نہیں۔ اثاثہ جات تو موجود ہیں لیکن ان کے ذرائع کا پتہ نہیں ہے۔اس انکشاف کے بعد قوم کا سر اور جھک گیا ہے کہ وزیراعظم 2014ء تک دبئی میں کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر تنخواہ لیتے رہے اور اس آمدن کو اثاثوں میںظاہر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب شیوخ جس طرح پاکستان کے بارے میں تبصرے اورالفاظ استعمال کرتے ہیں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے ذمہ دار ترین آدمی ان کے ملک میں کمپنی کے ملازم ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain