اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ سے ثابت ہوچکا ہے کہ شریف خاندان کاروبار کرپشن کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ شریف فیملی نے کبھی بھی فلاحی منصوبوں پر توجہ نہیں دی کیونکہ ان توجہ ہمیشہ بڑے منصوبوں پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبوں سے پیسے نکال کر منی لانڈرنگ کی گئی جس سے کمپنیاں خسارے میں ہونے کے باوجود شریف خاندان کی دولت میں اضافہ ہوا جبکہ ریکارڈ سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ شریف گھرانے کا کاروبار ہی کرپشن کرنا ہے۔
