تازہ تر ین

پنجاب بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟, پیپلز پارٹی نے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد، لاہور(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے پیپلز پاٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیر ا غازی خان راجن پور ، مظفر گڑھ، بہاولنگر، لیہ میں گو نوا زگو ریلیوں کے انعقاد کو شروعات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بیشترکہ ہر پاکستانی نواز شریف کو ریڈ کارڈ دکھائے، انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب پارٹی کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے تصور جمہوریت اور جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچانے والے نواز شریف اور اس کے ٹولے پر بیک وقت یلغار کرنے پر جنوبی پنجاب کے صدر اور انکی ٹیم میں شامل دیگر عہدیداران اور پارٹی کارکنان و رہنماﺅں کی تعریف کی اور مزید کہا کہ نواز اینڈ کمپنی نے ثابت کر دیا کہ آمروں کی گود میں پلنے اور بڑھنے والے قوم و ملک کی خدمت کرنے کے بجائے فقط اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے سیاست میں آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کے آگے فقط مستعفی ہونے کا راستہ ہے اور وہ ایک مالی جرائم و میگا کرپشن کو بچانے کے لیے ادارں سے تصادم جیسے حربوں میں اپنا وزن ڈالنے سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ باعث تعجب نہیں کہ پاناما رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس آنے کے بعد شریف فیملی کے ہر فرد نے دوران 1991-92اور 1992-93 ہر سال اپنے اثاثوں میں مجموعی طور پر 16.6 فیصد اضافہ کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف نے خود وعدہ کیا تھا کہ اگر کوئی ایک ثبوت اس کے خلاف آیا تو وہ مستعفی ہو جائے گا۔ لیکن اب ثبوتوں سے بھرا پورا ڈبا جو کہ پوری قوم کے سامنے موجود ہے۔ ظاہر ہونے کے بعد وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکر زپورے ملک میں گو نواز گو کے نعرے لگانا اور ریلیاں نکالنا بند نہیں کرینگے۔ جب تک پاکستان کی عوام نوازشریف کو مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کر دیتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی اور عوام کو اپیل کی کہ وہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں گو نواز گو ریلیوں کا انعقاد کریں اور قریب رخصت وزیر اعظم کو بتا دیں کہ 20کروڑ پاکستانی اس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ مزید وقت ضائع کیے بغیر اب اپنے گھر جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے ہر ضلع میں “گونواز گو” ریلیاں نکالی جائیں کیونکہ نواز شریف کی عوام میں ساکھ ختم ہو چکی ہے اور وہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں سمجھتے۔ منگل کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی تمام تنظیمیں ایک مہینے کے اندر کی جائیں تاکہ وہ ہر ڈویژن اور ہر ضلع کا دورہ کرکے پارٹی کے کارکنوں اور عوام سے مل سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی منشور کمیٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ہمارے منشور میں عوام کے ایشوز اور مسائل کا حل ہوگا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ہر حلقے کا انتخابی جائزہ لیں اور تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پارٹی کے کارکنوں نے محنت کرکے گلگت بلتستان اور کراچی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے اس طرح پوری طاقت کا مظاہرہ کرکے آئندہ انتخابات جیتنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں پارٹی کا ووٹ بنک ہے۔ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ماننے والے اور محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے موجود ہیں۔ ان تک میرا پیغام پہنچایا جائے اور جو کارکن خاموش ہو کر گھر میں بیٹھ گئے ہیں اب وقت آگیا ہے وہ میدان میں نکل آئیںاور ©”گو نواز گو” تحریک کا حصہ بن جائیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سینئر نائب صدر اسلم گِل، نائب صدور چوہدری اسد پرویز، آصف خان، میاں اظہر حسین ڈار، جاوید بھٹی، شہزاد سعید چیمہ، جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن، انفارمیشن سیکریٹری مصطفی نواز کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عثمان سلیم ملک، فنانس سیکریٹری عاصم محمود بھٹی ، راجہ شاہجہان سرفراز، سید حسن مرتضیٰ، دیوان محمد شمیم، حاجی عزیز الرحمن چن، حاجی فلک شیر، خرم جہانگیر وٹو، مسز ثمینہ گھرکی، شاہد ندیم، حافظ آصف، موسیٰ کھوکھر اور عمران اتھاول نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، چوہدری منظور اور جمیل احمد سومرو بھی موجود تھے۔ درایں اثناءزرداری ہاﺅس اسلام آباد شہید شاہ نواز بھٹو کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ قرآن خوانی میں شہید شاہ نواز بھٹو اور دیگر شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر صابر بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری سے پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر ملک حاکمین خان نے منگل کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کرکے اپنی تصنیف “خاردار سیاست کے شب و روز” پیش کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر حاکمین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ ملک حاکمین خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر جیالے کو آپ کی قیادت پر فخر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain