تازہ تر ین

والیم ٹین کھل گیا تو ، خورشید شاہ کا دبنگ بیان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی کی 10 ویں جلد کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جتنا پانامہ کیس کو حکومت کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائے گی یہ لوگ جے آئی ٹی میں گئے تو اور چیزیں سامنے آئیں جبکہ جے آئی ٹی کی جلد نمبر 10 کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لہٰذا نواز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ اس کیس کو مزید نہ کھولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف سیاست دانوں اور حکمرانوں کا کیوں، بیورو کریٹ اور ریٹائرڈ جرنیل سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہوں۔ 2014ءمیں جمہوریت کو بچایا لیکن اب وزیراعظم نواز شریف کو جانا ہی ہو گا کیونکہ نظام ضروری ہے لہٰذا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو محفوظ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور اپوزیشن سے یکجہتی کیلئے آیا ہوں جبکہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ ہے جہاں لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں۔ سید خورشید نے کہا ہے کہ نظام ضروری ہے پہلے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بھی محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ایک ہی راستہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دنیا کی بڑی عدالتوں سے انصاف ہی کی توقع ہوتی ہے۔ تاہم سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اور انسانوں کے لئے بڑی عدالت سپریم کورٹ ہے۔ سپریم کورٹ آمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سپریم کورٹ میں موجود ہے ¾اس لئے اپوزیشن سے یکجہتی کےلئے یہاں آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بہتر ہو گا ہمیں اداروں پر یقین رکھنا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں انصاف ہوگااس ادارے پرکسی کو شک نہیں کرنا چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ہمارے گلے شکوے ضرور رہے ہیں لیکن لوگ انہی عدالتوں میں آتے ہیں کہ یہاں انصاف ہو تا ہے اس کیس میں دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain