تازہ تر ین

جے یو آئی میں دراڑیں ، فضل الرحمن پریشان

اسلام آباد(آن لائن) مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پانامہ کرپشن کیس میں شریف خاندان کی حمایت نے جمعیت علمائے اسلام کے اندر دراڑیں پیدا کر دی ہیں ، پارٹی میں موجود جید علماءکرام نے شریف خاندان کی حمایت کو پارٹی کی مقبولیت اور ساکھ کےلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے قیادت کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اگر نواز شریف کو کرپشن کے الزامات کے تحت عہدے سے ہٹا دیا گیا تو ملک کے عوام ہمیں بھی ان کا ساتھی سمجھیں گے اور جے یوآئی کےلئے ملک خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اپنی ساکھ کو بچانا مشکل ہوگا ۔جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پانامہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن سربراہ میاں نواز شریف کی حمایت نے جے یوآئی کے اندر ونی حلقوں کو بھی برہم کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پارٹی میں موجود مرکزی رہنماﺅں نے اپنے اجلاسوں میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے میاں نواز شریف کی حمایت پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے میاں نواز شریف کی پانامہ کرپشن کیس میں حمایت نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی مقبولیت کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جے یوآئی کے مخالفین عوام کے اندر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ جے یو آئی بھی کرپشن میں حکمران خاندان کے ساتھ شریک ہے ذرائع کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی جید علماءکرام نے قیادت پر یہ واضح کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی حمایت کی وجہ سے پارٹی کا گراف روز بروز گر رہا ہے اور ایسے موقع پر جب اگلے الیکشن نزدیک آرہے ہیں ہمیں میاں نواز شریف کی حمایت کرنے کی بجائے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی حمایت نے پارٹی کو اندرونی سطح پر بھی گروپ بندیوں کا شکار کر دیا ہے اور پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے اس کو جمعیت کےلئے بھی اگلے الیکشن میں ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگلے الیکشن میں کامیابی کےلئے وزیر اعظم کی کرپشن کی حمایت کرنا چھوڑ دیں جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیانات میں حکمران خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کا ساتھ اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے اور مخالفین کو اقتصادی راہداری کا مخالف قرار دینا شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اگر پانامہ کرپشن کیس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف عدالت کی جانب سے کسی بھی فیصلے کے اثرات مستقبل میں نہ صرف مسلم لیگ کی کارکردگی پر اثر انداز ہونگے بلکہ جے یوآئی کے خلاف بھی اس کو استعمال کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain