تازہ تر ین

آئی جی کے بعد چیف سیکرٹری بھی ڈٹ گئے, اہم وجہ سامنے آگئی

کراچی (وقائع نگار خصوصی) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے بعد چیف سیکریٹری سندھ بھی حکومت سندھ کے غلط فیصلوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ میرٹ کو نظر انداز کرکے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی مخالفت کردی۔ انتہائی با وثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے صوبے میں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک خالی 50ہزار اسامیوں کو میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ انہوں نئی بھرتیوں میں وزراءاور اراکین اسمبلی کو کوٹہ دینے کی بھی شدید مشالفت کی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر غیر سیاسی بنیادوں پر کی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی نئی بھرتیاں میرٹ پر کرنے کی حمایت کی ہے اور وزراءاور اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ تمام خالی اسامیاں میرٹ پر پ¿ر کی جائیں تاہم آرڈر ان کے ہاتھ سے تقسیم کیئے جائیں گے۔ تاہم سندھ کابینہ کے ارکان اور حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی ان کو خالی اسامیوں کا کوٹہ دینے پر بضد ہیں۔ ان کا استدلال ہے کہ سابقہ حکومت میں بھرتیوں کیلئے کوٹہ دینے کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں صوبہ سندھ میں میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی اور اتنی سیٹیں جیت لی تھیں کہ اسے کسی جماعت سے اتحاد کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ جبکہ پارٹی کے قائدین بھی نئی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کرنے کے حق میں ہیں تاکہ کارکنوں کو بھی راضی کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے نئی بھرتیوں میں بے قائدگیوں کو روکنے اور اس عمل کو شفاف بنانے اور کوئی سفارش نہ ماننے کیلئے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain