تازہ تر ین

ڈاکٹروں کا کمال ،ورثا ءکے ساتھ ساتھ مریض کے بھی پسینے چھوٹ گئے

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض اور مردے کو ایک ہی بیڈ پر لٹا کر انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا، متوفی کے ورثاءکی چیخ و پکار پر معمر مریض کے اپنے پسینے چھوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے وارڈ نمبر دس میں ایمن آباد کے محمد عالم کو سانس کی تکلیف کے باعث طبی امداد کی فراہمی کیلئے لایا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔ اسی دوران وارڈ میں آنے والے معمر مریض غلام رسول کو ڈاکٹروں نے مردے کے ساتھ لٹا دیا جبکہ متوفی کے ورثاءپاس بیٹھ کر چیخ و پکار کرتے رہے جس پر علاج کیلئے آنے والے مریض کے اپنے پسینے چھوٹ گئے، بعدازاں متوفی کے ورثاءنعش کو لے کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔ مریض کے لواحقین کا شدید احتجاج۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain