لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر عطا مانیکا کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز سے عطا مانیکا سے ملنے کی ہدایت کی جس پر حمزہ شہباز نے جاکر عطا مانیکا سے ملاقات کی، تفصیل کے مطابق حمزہ شہباز نے عطا مانیکا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر عطا مانیکا کاکہناتھا کہ بے اختیار وزارت پر قائم رہنا قومی خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے ، وزراءکی عزت نہیں ہوگی تو حکومت بھی سرخرو نہیں ہوسکے گی، اس موقع پر حمزہ شہباز نے عطا مانیکا کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات دور کی جائیں گی ،انکا کہنا تھا کہ عطا مانیکا ہمارے بڑے ہیں ،شکایات کا ازالہ کرینگے۔
