تازہ تر ین

گرینڈ الائنس کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماءاسلام (ف) نے اگلے عام انتخابات کے لیے دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا، ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ممکنہ انتخابی اتحاد کے لیے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں خصوصی مذاکرتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی، خصوصی کمیٹی اگلے چند روز میں حکومتی اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کرے گی، ممکنہ انتخابی اتحاد کے لیے (ن) لیگ، پیپلز پارٹی، اور ایم کیو ایم سے بھی مذاکرات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ممکنہ انتخابی الائنس میں سیاسی جماعتوں کی شمولیت کی صورت میں ماضی کے دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی بجائے ”مجوزہ اتحاد“ کو کوئی نیا نام دیا جائے گا۔ بدھ کو جمعیت علماءاسلام (ف) کے مجوزہ گرینڈ الائنس کے لیے بنائی گئی خصوصی مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسلم غوری نے” خبریں “کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) آئندہ عام انتخابات میںگرینڈ الائنس بناکر حصہ لے گی اور اس کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں خصوصی مذاکرتی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جس کا پہلا اجلاس بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں خصوصی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میںہوا ہے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل انتخابی اتحاد کے لیے حکمت عملی طے کی گئیں جس پر اگلے چند روز میں عملدرآمد بھی شروع کردیا جائے گا ۔انھوں نے بتایا کہ اگلے عام انتخابات میں جانے کے لیے جے یو آئی اور دیگر دینی جماعتوں کی طرف سے متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر بھی غور کیا جارہاہے تاہم اگر اس ممکنہ انتخابی اتحاد میں سیاسی جماعتیں شامل ہوئیں تو اس کا نیا نام رکھا جائے گا۔ انھوں بتایا کہ اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) ، اپوزیشن کی جماعتیں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اس ممکنہ انتخابی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain