لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی طالب علم نے اپنی مدد آپ کے تحت الیکٹرک بائیک بنا کر پوری دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کردیا، یہ الیکٹرک بائیک 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک دوڑ سکتی ہے اور پوری بیٹری چارج ہونے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت صرف ہوتاہے۔
ڈیلی پاکستان فیس بک لائیو سے یاسر شامی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے بتایاکہیہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک ہے جس کی لگی ہرچیز میڈان پاکستان ہے ،یہ الیکٹرک بائیک پٹرول کے بغیر بیٹری پر چلتی ہے اور ایک دفعہ کی بیٹری چارجنگ کا خرچ 10روپے آتاہے ، بی ایم ڈبلیو کی طرح اس کی ایک مرتبہ سپیڈ فکس کرنے کے بعد آپ پیڈل سے پا?ں ہٹالیں تو وہ برقراررہے گی ، اس میں یہ بھی خصوصیت ہے کہ اگر آپ کو زیادہ سفر کرنا ہے اور بیٹریاں ختم ہورہی ہیں تو اسے فکس کرکے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں ، ویسے بھی یہ ایک عام ساکٹ کیساتھ کھڑی کرکے چارج کی جاسکتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے بتایاکہ الیکٹرک بائیک کیساتھ موجود بیٹری کی وارنٹی ایک سال ہے ، اس سے پہلے خرابی ہوئی تو ہم تبدیل کردیں گے، بائیک کی قیمت 40ہزار روپے ہے۔ رات کی تاریکی میں چلانے کے لیے فرنٹ اور بیک لائیٹ کے علاوہ موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔