تازہ تر ین

آپریشن خیبر فور میں پا ک فو ج چھا گئی ،13دہشتگر د وں کا عبر ت ناک انجام،ایک جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج نے آپریشن خیبر فور کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا جبکہ 90 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرالیا۔ اس کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خیبر 4 کے تحت پاک فوج کے دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ پاک فوج کے سپیشل سروسزگروپ نے کارروائی کرتے ہوئے 90مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے خالی کرالیا۔ اس آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئیں اور ان کے کئی خفیہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان سپاہی عبدالجبار شہید ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain