اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنمائ دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام اسلام آباد میں موجود 2گھر سی ڈی اے نے سیل کردئیے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام اسلام آباد میں موجود تھا گھر سیل کردئیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے سی ڈے اے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام گھر وں کے کمرشل استعمال کی وجہ سے انہیں سیل کیا گیا ہے۔
