تازہ تر ین

پی ایس 114میںووٹو ں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ایس 114میں مبینہ دھاندلی پر دوبارہ گنتی کا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 114میں مبینہ دھاندلی پر دوبارہ گنتی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے کیس ٹربیونل کو بھیج دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کے لیے جاری حکم امتناع بھی ختم پی ایس 114سے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو شکست دی تھی جس کے بعد فاروق ستار کی جانب سے دھاندلی کا الزام عائد کر تے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی تک سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain