اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں کافی حد تک دور ہو چکی ہیں۔ آج کی ممکنہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے چودھری نثار علی خان کو راضی کر لیا ہے کہ سیاسی مخالفین اور دیگر عناصر کے منہ بند کرنے کیلئے یہ ملاقات بہت ضروری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ چودھری نثار نے کچھ اہم مشورے بھی دیئے تھے جن کو وزیراعظم نے نظرانداز کر دیا اور وہ باتیں انہوں نے خواجہ آصف سے بھی کر دیں جن کا چودھری نثار علی خان کو بہت رنج تھا۔