اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں ”وزیر اعظم“ بننے جا رہا ہوں۔ عدلیہ پر اعتماد ہے اور اپنے کیس کی سچائی پر بھی اعتماد ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس بات میں کچھ صداقت نہیں کہ میں ”وزیر اعظم“ بننے جا رہا ہوں، مخالفین افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ میاں نواز شریف کے پیچھے ہم سب مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ میاں نواز شریف کہیں نہیں جا رہے وہ موجودہ حالات سے بھی کھل جائیں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جو اچھی بات کرے ہمیں عدالت پر اعتماد ہے۔ ہم موجودہ کیس میں بھی سرخرو ہونگے۔ عدلیہ پر اعتماد ہے اور اپنے کیس کی سچائی پر بھی اعتماد ہے۔ ہمارے تمام وزراءاپنی اپنی جگہ قائم ہیں اور کوئی بھی میاں نواز شریف کی جگہ وزیراعظم نہیں بننے جا رہا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان کے دشمن چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر کی بندرگاہ جیسے منصوبوں کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سازش کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں پاکستان نے اقتصادی شعبے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور بہت جلد اقتصادی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔
