تازہ تر ین

ملکی سیاسی حالات ، ورلڈ الیون ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کاخدشہ

اسلام آباد(آن لائن) ملکی سیاسی حالات ناساز، ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان ملتوی ہونے امکانات بڑھ گئے،آرمی چیف کی جانب سے مداخلت اور سیکیورٹی کی یقین دہانی غیر ملکی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کےلئے راضی کر سکتی ہے جبکہ پنجاب حکومت ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے دورے کی سیکیورٹی کے حوالے پلان ترتیب نہیں دے سکی،غیر ملکی کھلاڑی بھی دورہ پاکستان کے حوالے کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق ستمبرکے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے دورہ ہاکستان پر چھائے خوف کے چھائے نہ چھٹ سکے، اس ضمن میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ،پنجاب حکومت سیاسی معاملا ت میں مصروف ہونے کے باعث پی سی بی کو کوئی سیکیورٹی پلان نہ دے سکی جس کے باعث غیر ملکی کھلاڑی بھی دورہ پاکستان کے حوالے تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان آنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھار ہے، سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور حال ہی میں ریٹائر ہونے والے بعض انگلش کرکٹرز نے ٹور سے معذرت کرلی ہے، ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور طے نہ پانے پر ورلڈ الیون کا دورہ اگر ملتوی کردیا گیا توکاو¿نٹی اور لیگز سے فارغ قومی کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ میں بلاکر فٹنس اور مہارت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain