منیلا (صباح نیوز) فلپائن کے صدر روڈر یگوڈوٹر تے نے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر روڈریگوڈوٹرتے نے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکا نہیں جاﺅں گا۔ میں نے امریکا دیکھ رکھا ہے، اس جیسا برا ملک دنیا میں نہیں۔ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا۔خیال رہے کہ جب سے منیلا میں اقتدارروڈریگوڈوٹرتےکے پاس آئے فلپائن کے امریکا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ برس صدر نے خود کوسوشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کو روس اور چین کی پالیسی کی طرف لے کر جائیں گے۔ رواں سال اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روڈریگوڈوٹرتےکو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔