تازہ تر ین

شیخ رشید کے نئے الزامات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ قطر سے ایل این جی گیس خریدنے کا معاہدہ 15 سال کے لئے کیا گیا ہے اور شاہد خاقان عباسی اس وزارت کا انچارج ہے میں نے اسمبلی سے کہا سپریم کورٹ تک شور مچا چکا ہوں کہ قطر سے گیس معاہدے کی کاپی دی جائے لیکن ایم این اے ہونے کے باوجود مجھے کاپی نہیں مل رہی۔ میرے علم میں ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین گیس نواز حکومت نے خریدی اور میں اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جاﺅں گا اور ان کی کرپشن کو ننگا کروں گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ حدیبیہ کیس بھی سپریم کورٹ میں جائے گا اور جب اس کی سماعت شروع ہوئی تو نوازشریف کے علاوہ شہباز شریف پھنس جائے گا کیونکہ حدیبیہ کیس میں وہ بھی برابر کا ملزم ہے۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ چین میں اب تک دو سو افراد کو کرپشن کے الزام میں پھانسی دی جا چکی ہے اور جن کمپنیوں سے نوازشریف حکومت نے معاہدے کئے ہیں جلد یا بدیر وہ بھی پکڑی جائیں گی۔ کیونکہ یہ معاہدے حکومت چین سے نہیں پرائیویٹ تجارتی کمپنیوں سے کئے گئے۔ جن کا ریکارڈ یہ ہے کہ وہ جعل سازی کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ خواجہ آصف اپنے دوستوں میں بیٹھ کر کھل کر الزام لگاتا ہے کہ نوازشریف نے کیا کرپشن کی ہو گی جو شہباز شریف نے کی ہے خواجہ آصف کا دعویٰ ہے کہ بجلی کا وزیر میں ہوں نندی پور اور سولر پارک بہاولپور تک جتنی کرپشن ہوئی مجھے اس کا علم تک نہیں اور سارے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں مکمل کروائے گئے تھے۔ شیخ رشید نے کہا میں ڈیڑھ سال سے وقار نامی ایک شخص کی تلاش میں تھا جو نواز حکومت کے ہر بڑے منصوبے میں شریک ہوتا تھا اور ان کا فرنٹ مین ہے سپریم کورٹ میں انٹیلی جنس اور حساس ایجنسیوں کی نگرانی میں آتا تھا اور ایک دن سپریم کورٹ کے جج نے سوال کیا تو پتہ چلا کہ یہ وہ شخص وقار ہے جو نوازشریف کی طرف سے ہر کاغذ پر دستخط کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب پکڑے جائیں گے اور کوئی نوازشریف اور ان کے کارندوں کو نہ بچا سکے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چترال میں نوازشریف نے جو تقریر کی اسے پاکستان ٹیلی ویژن نے بہت سی باتیں کاٹ کر دکھایا اور شورمچایا کہ تقریر کس نے کاٹی ہے لیکن وجہ یہ تھی کہ نوازشریف کا ذہن سامنے آ گیا کہ اس تقریر کے کئی حصے قانون کی پکڑ میں آ سکتے ہیں۔ لیکن پی ٹی وی میں اسے ایڈٹ کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain