Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
    • مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • تھائی لینڈ’ شدید بارشیں’ سیلابی صورتحال ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • اینٹی کرپشن کا خوف پٹواری دفاتر سے غائب سائلین خوار
    • غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی واقعہ’اہم پیشرفت سامنے آگئی
    • پاک چین کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • وفاقی حکومت کیساتھ تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کا وفاق کے ساتھ اتحاد قائم ہے:سیدنویدقمر
    • این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 70افراد گرفتار
    • نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات، چوکیدار اور پرنسپل گرفتار
    • درہ آدم خیل کوئلے کی کان اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق
    • حکومت نے واٹس ایپ کا ٹوڑ نکالنے کیلئے بھی کوششیں تیز کر دی
    • بنگلہ دیش میں پہلی بار خودمختار بانڈ فروخت کرنے کی تیاری شروع
    • دنیا بھر میں دریائوں کا عالمی دن منایا گیا
    • اسلام آباد سپیشل ڈیوٹی پر گئے پولیس اہلکاروں نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
    • گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی
    • میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو منایا جائے گا
    • سکھیکی کے قریب لوڈر درخت سے ٹکراگیا،کنڈیکٹر جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شیخ رشید کے نئے الزامات

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    sheikh rasheed
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ قطر سے ایل این جی گیس خریدنے کا معاہدہ 15 سال کے لئے کیا گیا ہے اور شاہد خاقان عباسی اس وزارت کا انچارج ہے میں نے اسمبلی سے کہا سپریم کورٹ تک شور مچا چکا ہوں کہ قطر سے گیس معاہدے کی کاپی دی جائے لیکن ایم این اے ہونے کے باوجود مجھے کاپی نہیں مل رہی۔ میرے علم میں ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین گیس نواز حکومت نے خریدی اور میں اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جاﺅں گا اور ان کی کرپشن کو ننگا کروں گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ حدیبیہ کیس بھی سپریم کورٹ میں جائے گا اور جب اس کی سماعت شروع ہوئی تو نوازشریف کے علاوہ شہباز شریف پھنس جائے گا کیونکہ حدیبیہ کیس میں وہ بھی برابر کا ملزم ہے۔ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ چین میں اب تک دو سو افراد کو کرپشن کے الزام میں پھانسی دی جا چکی ہے اور جن کمپنیوں سے نوازشریف حکومت نے معاہدے کئے ہیں جلد یا بدیر وہ بھی پکڑی جائیں گی۔ کیونکہ یہ معاہدے حکومت چین سے نہیں پرائیویٹ تجارتی کمپنیوں سے کئے گئے۔ جن کا ریکارڈ یہ ہے کہ وہ جعل سازی کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ کہا کہ خواجہ آصف اپنے دوستوں میں بیٹھ کر کھل کر الزام لگاتا ہے کہ نوازشریف نے کیا کرپشن کی ہو گی جو شہباز شریف نے کی ہے خواجہ آصف کا دعویٰ ہے کہ بجلی کا وزیر میں ہوں نندی پور اور سولر پارک بہاولپور تک جتنی کرپشن ہوئی مجھے اس کا علم تک نہیں اور سارے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں مکمل کروائے گئے تھے۔ شیخ رشید نے کہا میں ڈیڑھ سال سے وقار نامی ایک شخص کی تلاش میں تھا جو نواز حکومت کے ہر بڑے منصوبے میں شریک ہوتا تھا اور ان کا فرنٹ مین ہے سپریم کورٹ میں انٹیلی جنس اور حساس ایجنسیوں کی نگرانی میں آتا تھا اور ایک دن سپریم کورٹ کے جج نے سوال کیا تو پتہ چلا کہ یہ وہ شخص وقار ہے جو نوازشریف کی طرف سے ہر کاغذ پر دستخط کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب پکڑے جائیں گے اور کوئی نوازشریف اور ان کے کارندوں کو نہ بچا سکے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چترال میں نوازشریف نے جو تقریر کی اسے پاکستان ٹیلی ویژن نے بہت سی باتیں کاٹ کر دکھایا اور شورمچایا کہ تقریر کس نے کاٹی ہے لیکن وجہ یہ تھی کہ نوازشریف کا ذہن سامنے آ گیا کہ اس تقریر کے کئی حصے قانون کی پکڑ میں آ سکتے ہیں۔ لیکن پی ٹی وی میں اسے ایڈٹ کیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی: رانا ثناء اللہ

      مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.