بنکاک (آئی این پی )تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقوں سے عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکاک میں 48گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جس کے باعث متعدد علاقے زیرِ آب آگئے۔متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے 233عارضی پناہ گاہیں تیارکی گئی ہیں،سیکڑوں گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئی ہیں،امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
