پاکستان ایشین گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان اور ہانگ کانگ، چین کے درمیان کوارٹر فائنل مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا اور بغیر ٹاس کے میچ منسوخ کردیا گیا۔
چونکہ کوارٹر فائنل کے لیے ریزرو ڈے موجود نہیں تھا، اس لیے مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد بہتر آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ دے دی گئی۔ پاکستان پہلے ہی چار اعلیٰ رینک والی ایشیائی ٹیموں میں شامل ہونے کے باعث براہِ راست کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا، جبکہ ہانگ کانگ، چین گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر ناک آؤٹ مرحلے میں آیا تھا۔
پاکستان کا سیمی فائنل یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ کانسی اور طلائی تمغے کے میچز 3 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

