لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الخدمت فانڈیشن پاکستان نے علی بابا کلاڈ کے اشتراک سے اے آئیہیکاتھون پاکستان 2026 کا انعقاد کیا ہے، جس کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فائنل 24 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ضلعی اور ریجنل سطح کے مقابلوں کے بعد کوالیفائی کرنے والی 295 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گرینڈ فائنل میں بنو قابل پاکستان کے پیٹرن ان چیف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، چین کے سفیر، علی بابا کلاڈ کے نائب صدر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندگان اور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں نوجوانوں کے تیار کردہ منصوبوں اور مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے امکانات کو اجاگر کیا جائے گا۔ الخدمت فانڈیشن پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے اس ہیکاتھون کے لیے ملک بھر سے 16 ہزار سے زائد پراجیکٹس موصول ہوئے۔ ضلعی اور ریجنل سطح پر مقابلوں کے مختلف مراحل کے بعد 295 ٹیموں نے گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ان ٹیموں سے وابستہ 244 خواتین اور 467 مرد شرکا کی شرکت نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ ہیکاتھون میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے لیے مجموعی طور پر 60 ہزار ڈالرز کے انعامات مختص کیے گئے ہیں، جن میں 30 ہزار ڈالرز نقد انعامات جبکہ 30 ہزار ڈالرز اکاونٹس کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے ۔ ان انعامات کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، ان کی تکنیکی صلاحیتوں کے اعتراف اور مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں کی مزید ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی کے70 فیصد سرکاری کالج بھی طلباء کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے
- لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
- ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
- پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
- 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
- لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
- پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
- AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
- فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
- پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
- ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
- اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
- رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
