رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
ڈھڈیال (نمائندہ خبریں) تھانہ ڈھڈیال کے قصبہ ڈورے میں رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے خنجر کے وار کرکے لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات دس بجے کے قریب قصبہ ڈورے میں ظفر اقبال نامی شخص نے دیوار پھلانگ کر گھر میں موجود بیس سالہ نوجوان لڑکی کو خنجر کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کی چند دن قبل منگنی طے ہوئی تھی۔ ملزم ظفر اقبال بیرون ملک مقیم تھا اور زخمی ہونے والی لڑکی کا پھوپھی زاد ہے۔ ایف آئی آر میں درج زخمی لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم کو اس بات کا رنج تھا کہ اس کی شادی کیوں کی جا رہی ہے چنانچہ وہ فوری طور پر بیرون ملک سے چھٹی لے کر پاکستان آیا اور موقعہ دیکھ کر لڑکی کے گھر میں گھس کر حملہ کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کی عمر چالیس سال سے زائد ہے اور وہ شادی شدہ اور صاحب اولاد ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ متاثرہ اہل خانہ نے پولیس ریسکیو 15 پر کال کی جس کے بعد تھانہ ڈھڈیال پولیس فورا جائے وقوعہ پر پہنچی اور شدید زخمی حالت میں موجود لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کیا۔ بعد ازاں لڑکی کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ ڈھڈیال پولیس نے زخمی لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہیجبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
- چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
- بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
- راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
- لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
- پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
- آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
- اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
- اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
- گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
- کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
- ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
- جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
